اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تکفیری دھشتگرد ٹولیوں نے اس ملک میں اب شیعوں کے خلاف دھشتگردانہ کاروائیوں میں تیزی پیدا کر دی ہیں۔
دھشتگردوں نے اپنے تازہ اقدامات میں، صوبہ ادلب کے شیعہ نشین شہر ’’فوعہ‘‘ میں دو ماٹر گولوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں تاہم شہید ہونے والوں کی دقیق اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ابنا کی رپورٹ کے مطابق دھشتگروں نے یہ حملہ ایسے حال میں کیا ہے کہ انہوں نے دو ماہ قبل جنگ بندی کے منصوبے پر دستخط کئے کہ وہ ان دو شیعہ نشین شہر ’’فوعہ‘‘ اور ’’کفریا‘‘ پر حملہ نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ فوعہ اور کفریا شہروں میں دسیوں ہزار شیعہ مسلمان زندگی بسر کر رہے ہیں جو گزشتہ آٹھ مہینوں سے مکمل طور پر تکفیروں کے محاصرے میں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲